۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
افغانستان

حوزہ/ افغانستان میں دو روز پہلے آنے والے زلزلے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں دو روز پہلے آنے والے زلزلے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 425 ہو گئی ہے، افغان حکام کے مطابق اس زلزلے میں 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ یا تباہ ہوئے ہیں،یاد رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .