۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
تہران

حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران کو درجنوں دھماکوں سے دہشت زدہ کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اطلاعات نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت تہران میں بیک وقت تیس دھماکے کرنے کی کوشش کو بروقت ناکام بنا دیا گیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے دارالحکومت تہران کے مصروف ترین چوراہوں اور چوکوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 مقامات پر کیے جانے تھے، سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف بروقت دھماکوں کو روکا بلکہ اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا، اس تناظر میں دہشت گرد نیٹ ورک کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے کچھ دہشت گرد داعش سے تعلق رکھتے ہیں جن کا شام، افغانستان، پاکستان اور عراق کے کردستان میں رہنے کا ریکارڈ ہے، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ یہ دھماکے ایران میں گزشتہ سال کی جانے والی بدامنی کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کیے جانے تھے تاکہ لوگوں کو خوفزدہ اور دہشت زدہ کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • مظفر نقی IN 19:21 - 2023/09/24
    0 0
    اللہ تعالی سارے شرپسند اور مزدور ،اور غافل ایرانیوں اور غیر ایرانیوں کو سمجھنے کی توفیق عنایت فرماٸے۔ اور اسلامی جمھوریہ ایرن کی ،آب و خاک وفضا وحکومت ونظام کی حفاظت فرماٸے