۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاکستان بم دھماکہ

حوزہ/ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہو گئے جو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے جمع ہوئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہو گئے جو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے جمع ہوئے تھے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر "مستونگ" میں ایک مسجد کے قریب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 100 افراد زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ ایک مسجد کے قریب ہوا جہاں لوگ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت کا جشن منانے کے لیے جمع تھے، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جشن میلاد النبیؐ کے دوران بم دھماکہ، 34 افراد جاں بحق اور 100 زخمی

اس حوالے سے ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں، پاکستانی حکام کا خیال ہے کہ یہ واقعہ خودکش دھماکہ تھا۔

میڈیا کے مطابق ابھی تک دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے، جیو ٹی وی کے مطابق پاکستان میں پولیس، سیکیورٹی فورسز اور امدادی کارکن جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں، تاہم ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی محمد US 16:00 - 2023/09/29
    0 0
    درود والوں پر بارودیوں کا حملہ