۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین سیداسماعیل خطیب وزیر اطلاعات

حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اطلاعات کے مطابق، ایران نے حال ہی میں 400 بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے، جن میں سے 40 بموں کو محرم الحرام کی مجالس کے دوران اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران، 400 بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے جن میں سے 40 کو دہشت گردوں کے ذریعے محرم کے مہینے میں اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی وزیر اطلاعات اسماعیل خطیب نے اتوار کو ایک ٹی وی پروگرام میں ہائبرڈ جنگ اور سکیورٹی کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بغاوت اور افراتفری پیدا کرنے کے لئے دشمن کی 50 سے زیادہ خفیہ ایجنسیوں نے مل کر 200 سے زیادہ میڈیا ہاوسز کو ٹریننگ دی۔ دشمن دوسرے ممالک پر استعمار کی ایک نئی شکل مسلط کرنا چاہتا ہے، لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 400 بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے جن میں سے 40 کو شر پسند عناصر کے ذریعے محرم الحرام کے مہینے میں اڑانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

ایرانی وزیر اطلاعات اسماعیل خطیب زادہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف انٹیلی جنس جنگ چھیڑی ہے، کہا کہ دشمن کی طرف سے ایران کے خلاف کام کرنے والی 50 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لئے مختص بجٹ ایران کے مجموعی بجٹ کے حجم سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈنمارک کی پراکسی انٹیلی جنس جیسی خفیہ ایجنسیاں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور اسرائیلی حکومت کے لئے کام کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی سرحد کے قریب ایک اسلحہ ساز فیکٹری ہتھیار بناکر ایران سمگل کرتی تھی، مزید کہا کہ عراقی علاقہ کردستان، امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .