۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
میرجاوا اور ریمدان بارڈر پر زائرین کی خدمت

حوزه/ اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کے چیف نے کہا ہے کہ اس سال ایرانی مختلف سرحدوں سے مجموعی طور 40 لاکھ غیر ملکی زائرین کی آمد و رفت ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سردار احمد رضا رادان نے کہا ہے کہ اس سال اربعین حسینی علیہ السلام کے موقع پر میں ہم نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی تعداد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سرحدوں پر زائرین کیلئے خدمات میں گزشتہ سالوں کی نسبت چشم کشا اضافہ دیکھا ہے۔

مجموعی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف سرحدوں سے 40 لاکھ غیر ملکی زائرین کی آمد و رفت

ایرانی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر سردار احمد رضا رادان نے ایران عراق کے مشترکہ چذابہ بارڈر پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تمام سرحدوں کا دورہ کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایران کی سرحدوں سے عراق داخل ہونے والے زائرین کی تعداد گزشتہ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اتنی ہی تعداد واپسی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

مجموعی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف سرحدوں سے 40 لاکھ غیر ملکی زائرین کی آمد و رفت

انہوں نے ٹیلی ویژن سے براہ راست رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان سرحدی راستوں پر ہر زبان اور ہر نسل کے لوگوں کو ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام کی محبت میں ہمدلی، باہمی ہمدردی اور امام حسین علیہ السّلام سے عاجزانہ توسل کی یاد دلاتی ہے۔

ایرانی پولیس چیف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زائرین کی ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اربعین مارچ میں ایک ایسی نوجوان قوم شریک ہے جو امام حسین علیہ السّلام کی محبت میں نظام ولایت کے پرچم تلے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے راستے پر گامزن ہے اور یہی وہ چیز ہے جس سے ہمارا دشمن ڈرتا ہے، یعنی دشمن ان نوجوانوں سے ڈرتا ہے جو عشق اہل بیت علیہم السّلام کے معنی کو سمجھتے ہوں، راستے کو سمجھتے ہوں اور راہ خدا میں جاں نچھاور کرنے کی قابلیت اور جذبہ رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اربعین حسینی علیہ السلام کی اس عظیم مارچ میں نہ صرف ایک ملک سے بلکہ پوری دنیا سے لوگ امام حسین علیہ السّلام کے گرد پروانوں کی طرح طواف کرتے ہیں اور امسال 10 سے زیادہ ممالک کے شہری ایران کی مختلف سرحدوں سے عراق میں داخل ہوئے۔

سردار رادان نے عراقی حکومت کے شاندار اور منفرد تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 40 لاکھ سے زیادہ زائرین ایران کی سرحدوں سے سرزمین محبان اہل بیت (عراق) میں داخل ہو گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .