۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وزیر امور خارجه افغانستان

حوزہ/ ایک نشست کے دوران، او آئی سی کے خصوصی نمائندے نے افغانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، او آئی سی کے خصوصی نمائندہ سفیر طارق علی بخیت نے کابل میں افغانستان کی وزارت خارجہ میں، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت اس ملک میں خواتین کی تعلیم کی ممنوعیت اور اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا اور انجمنِ علماء کے وفد کی افغان حکام کے ساتھ متعدد نشستوں کے نتائج کے بارے میں بھی گفت و شنید ہوئی۔

اس اجلاس میں، افغانستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے او آئی سی کی جانب سے انکشاف اسلامی بینک میں امانت بشر دوستانہ فنڈز اور اسلامی تعاون تنظیم کے کابل میں دفتر کی سرگرمیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مختلف ممالک کے درمیان اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ کے بعد دوسرا بڑا ادارہ ہے کہ جس کے 57 ممالک رکن ہیں اور یہ ادارہ 4 براعظموں میں فعالیت سرانجام دیتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .