۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
کربلا میں زائرین کے ہاتھوں سے لکھے گئے قرآن کی رونمائی

حوزہ/ آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے کربلا میں زائرین کے ہاتھوں سے لکھے گئے قرآن کی رونمائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ زائرین کے ہاتھوں سے لکھے گئے قرآن کریم کی رونمائی آستانہ حسینی کے بین الاقوامی شعبہ کے تحت کی گئی۔

مذکورہ پروگرام حوزہ نجف کے تبلیغی سیکشن کے تحت انجام دیا گیا جسمیں کافی تعداد میں علماء اور زائرین نے حصہ لیا۔

مذکورہ مرکز کے انچارج متنظر المنصوری کا کہنا تھا کہ اس سال اربعین میں بہت سے پروگرام انجام پائے جنمیں سے ایک حوزہ نجف کے تحت ہاتھوں سے لکھے قرآن کریم کا پروگرام شامل ہے۔

المنصوری کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروگرام میں مختلف ممالک کے مرد و خواتین زائرین نے حصہ لیا جب کہ اس میں حوزہ علمیہ نجف کے اساتذہ کا تعاون بھی شامل ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ قرآن کریم کا نسخہ مکمل طور پر ایک خاص کپڑے پر خطاطی کی گئی ہے جس کی لمبائی تین سو میٹر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 07:52 - 2023/09/14
    0 0
    ماشاءاللہ