۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
دیدار امام جمعه نجف با آیت الله رمضانی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے مجمع اہل بیت (ع) کے سربراہ سے ملاقات میں، اربعین کے ثقافتی اجتماع میں تعاون کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے مجمع اہل بیت علیہم السّلام کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رمضانی سے ملاقات میں، اربعین کے ثقافتی اجتماع میں تعاون کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق سیاسی، ثقافتی اور فرقہ وارانہ جنگ میں، مجتہدین عظام، عوامی آگہی اور آئمہ اطہار علیہم السّلام کی برکت سے کامیاب ہوا ہے، کہا کہ ان تمام مراحل میں ملت عراق کے ساتھ کھڑے رہنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا کہ آج ہم حوزه علمیه کے ہزاروں طلباء اور بڑے پیمانے پر مبلغین اور خطباء کی آگاہانہ اور سبق آموز تقاریر سے، ثقافتی جنگ سے مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کروڑوں کی تعداد میں اربعین کی زیارت میں لوگوں کی شوق اور عشق کے ساتھ شرکت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اربعین، عوامی اور دینی مقام کے اعتبار سے وحدت و اتحاد کا عظیم ترین ذریعہ ہے۔

آخر میں، مجمع اہل بیت علیہم السّلام کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ رمضانی نے اربعین حسینی علیہ السلام کے موقع پر خندہ پیشانی سے زائرین کی اسلامی اعلیٰ اخلاق کے ساتھ خدمت اور منجمنٹ کرنے پر، عراقی عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .