۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت‌الله شیخ قاسم الطائی

حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے برجستہ استاد آیت اللہ قاسم الطائی نے دار فانی کو الوداع کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے برجستہ استاد آیت اللہ قاسم الطائی نے ۶۳ سال کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہا۔

اطلاع کے مطابق آیت اللہ قاسم الطائی چند روز قبل ہی طبیعت خراب ہونے کے باعث نجف اشرف کے ایک اسپتال میں ایڈمٹ ہوئے تھے۔

مرحوم قاسم الطائی صدام کے دور میں ان علماء میں سے تھے جنہوں نے عراقی عوام کی ظالم حکومت کے خلاف قیام کیا جسے انتفاضہ شعبانیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے بغداد یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی بھی ڈگری حاصل کی اسی وجہ سے عراق میں "فقیہ المہندس" کے نام سے مشہور تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .