منگل 19 ستمبر 2023 - 22:13
نجف اشرف میں ۱۳ سالہ بچے کا سر قلم  کرنے والا شخص گرفتار+ویڈیو

حوزہ/ آج صبح، نجف اشرف کے بازار میں ایک 40 سالہ شخص نے ایک 13 سالہ نوجوان مزدور بچے کا سر قلم کر دیا ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ ۱۳ سالہ بچہ ہاتھ گاڑی (عربانہ) سےسامان لے جا رہے تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح، نجف اشرف کے بازار میں ایک 40 سالہ شخص نے ایک 13 سالہ نوجوان مزدور بچے کا سر قلم کر دیا ، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ ۱۳ سالہ بچہ ہاتھ گاڑی (عربانہ) سےسامان لے جا رہے تھا۔

اس گاڑی کی وجہ سے قاتل کے گزرنے کا راستہ تنگ ہو گیا جس پر اس شخص نے یہ بھیانک جرم انجام دیا! نوجوان لڑکے کی گاڑی نے جیسے ہی قاتل کا راستہ تنگ کیا، قاتل نے بازار سے ایک تیز دھار والاچاقو خریدا اور پھر نوجوان کے پاس آیا اور بازار والوں اور لوگوں کے سامنے اس کا سر میز پر مارا اور پھر اس کا سر قلم کر دیا۔

اس واقعے کے بعد لوگوں اور بازار والوں نے اسے پکڑ لیا اور قاتل کو فرار ہونے نہیں ہونے دیا، اور پھر اسے سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha