حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی (رح) اور آیت اللہ بروجردی (رح) کے شاگرد ، تہران کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید محمد حسین لنگرودی نے دارفانی کو الوداع کہا اور دار بقا کی جانب چل بسے۔
آیت اللہ سید محمد حسین لنگرودی مرحوم آیت اللہ حاج سید مرتضی لنگرودی کے بڑے بیٹے تھے اور 1307 ہجری شمسی میں نجف اشرف میں پیدا ہوئے، انہوں نے اسی شہر میں اپنے والد کی رہنمائی میں مدرسہ کی تعلیم کا آغاز کیا اور پھر ان کی صحبت میں ہجرت کرکے حوزہ علمیہ تہران چلے گئے اور اُس وقت کے حوزہ علمیہ تہران کے عظیم اور ممتاز اساتذہ جیسے شیخ محمد تقی آملی، شیخ ابوالحسن شعرانی اور مرزا مہدی الٰہی قمشہ ای سے استفادہ کیا۔
اس کے بعد حوزہ علمیہ قم تشریف لائے اور والد کے قم چلے جانے کے بعد مرحوم کے فقہ و اصول میں حصہ لینے کے علاوہ آیت اللہ بروجردی، امام خمینی (رح)، شیخ عبدالنبی اراکی اور علامہ طباطبائی جیسے اساتذہ سے فیض حاصل کیا۔