۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر / مراسم سالگرد آیت الله العظمی سید حسین طباطبایی بروجردی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین انصاریان نے کہا:حضرت آیت اللہ بروجردی رحمۃ اللہ علیہ نے حوزہ علمیہ میں لا تعداد طلباء کی تربیت کی جن میں سے کچھ عصر حاضر کے مرجع تقلید بنے، اور انہوں نے بعض شاگردوں میں دنیا کے کونے کونے میں بھیجا جو کہ تبلیغ دین کے میدان میں کارآمد ثابت ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ بروجردی (رحمۃ اللہ علیہ) کی 65 ویں برسی حرم معصومہ قم میں واقو مسجد اعظم میں منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام اور مراجع تقلید کے نمائندے، حوزہ علمیہ کے اساتذہ ، طلباء اور عوام نے شرکت کی۔

اس پروگرام میں حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ حسین انصاریان نے اس مرجع تقلید کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اپنی زندگی کے آخری لمحات تک تعلیمات اہل بیت(ع) کی اشاعت اور اسلام اور شیعیت کی ترویج میں مصروف رہے۔

انہوں نے مزید کہا: مصری مصنفین کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ مستند شیعہ ثقافت کو بچوں اور لوگوں کے لیے کہانیوں کی شکل میں لکھیں، اپنی وفات سے ایک دن پہلے آپ نے اپنی آنکھیں کھولیں تو آپ نے اپنے اردگرد جمع لوگوں سے پوچھا کہ کیا میں نے جس مبلغ کو مصر تبلیغ کے لئے جانے کو کہا تھا وہ مصر گیا یا نہیں؟ اگر وہ ابھی تک نہیں گیا ہے تو اسے بھیج دیں۔

حجۃ الاسلام انصاریان نے مزید کہا: آیت اللہ بروجردی اخلاقی اعتبار سے عروج پر تھے، اگر ان کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو بخوبی ان کے اخلاق کو اچھی طرح درک کیا جا سکتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین انصاریان نے کہا:حضرت آیت اللہ بروجردی رحمۃ اللہ علیہ نے حوزہ علمیہ میں لا تعداد طلباء کی تربیت کی جن میں سے کچھ عصر حاضر کے مرجع تقلید بنے، اور انہوں نے بعض شاگردوں میں دنیا کے کونے کونے میں بھیجا جو کہ تبلیغ دین کے میدان میں کارآمد ثابت ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .