حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی سید حسین طباطبائی رح کی ساٹھویں برسی کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، طالبعلموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ بروجردی کی برسی کی مجلس میں حوزہ علمیہ قم کی بزرگ علمی شخصیات آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی، آیت اللہ جعفر سبحانی، آیت اللہ العظمی علوی گرگانی، آیت اللہ علی رضا اعرافی اور دیگر مجتہدین نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ بروجردی کی مختلف خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انکی علمی زندگی پر روشنی ڈالی۔