۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حسین انصاریان
چودہ معصومین کا حرم شہر قم ہے

حوزہ / ایران کے نامور خطیب نے کہا: حضرت کریمہ اہلبیت علیھا السّلام کا حرم قیامت کے دن تک چودہ معصومین کا حرم ہے اور ان کے وجود کی برکتیں سارے جہان کے لیے خورشید کی برکتوں کی طرح ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے گزشتہ روز شہر قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایات میں آیا ہے کہ خداوندعالم کے لیے حرم ہے اور وہ خانہ کعبہ ہے، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بھی حرم ہے اور وہ مدینہ منورہ ہے اور چودہ معصومین علیہم السلام کے لئے حرم ہے اور وہ شہر قم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اس روایت کا تیسرا حصہ بہت اہم ہے کیونکہ اس میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کو چودہ معصومین علیہ السلام کا حرم قرار دیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کا حرم ان کے دفن ہونے کے زمانے سے لے کر روزِ قیامت تک چودہ معصومین علیہم السلام کا حرم رہے گا اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے وجود کی برکتیں سارے عالم کے لیے خورشید کی برکتوں کی طرح ہیں۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا کہ جب امام رضاعلیہ السلام سے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص حضرت معصومہ(س) قم کے حرم کی زیارت کرے گا جنت اس پر واجب ہو جائے گی لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ زیارت کرنے والا باایمان ہو کیونکہ قرآنی آیات کے مطابق عمل صالح کو ایمان کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے اور وہ افراد بھی جنت میں داخل ہو سکتے ہیں جو صاحب تقویٰ اور معاد پر مکمل ایمان رکھتے ہیں۔

حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اس قدر اہم ہے کہ اس کا اجر اور پاداش جنت کو قرار دیا گیا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا اور اھل بیت علیہم السلام کے نزدیک حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کس قدر زیادہ ہے۔ایک اور روایت میں امام جواد علیہ السلام فرماتے ہیں: جو شخص قم میں میری پھوپھی(کے حرم) کی زیارت کرے گا جنت اس پر واجب ہو جائے گی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے امام رضا علیہ السلام کی عظمت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کرے گا آتش جہنم اس پر حرام ہوجائے گی لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ زیارت کرنے والا امام علیہ السلام کے حق کی معرفت رکھتا ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .