۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر/ نشست شورای سیاستگذاری هیئت هنر و رسانه با حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان

حوزہ / دینی علوم کے استاد نے کہا: توحید خداوند عالم کا قلعہ ہے جو دنیا اور آخرت کی تمام خطرات سے انسان کی حفاظت کرتا ہے اور صرف خدا کی ذات ہی ہر کام کو نتیجے تک پہنچا سکتی ہے پس ہمیں اپنے کاموں کو بہترین انجام تک پہنچانے کے لئے خدا سے اپنا رابطہ مضبوط کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے گزشتہ رات حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے انسان کی اپنے راستے کی جانب رہنمائی کی ہے اور خداوند متعال نے قرآن کریم میں فرمایا ہے: "میرا وجود روشنی، نور اور خالص حقیقت ہے اور میری دعوت میں کوئی کمی کاستی نہیں ہے۔

حجت الاسلام انصاریان نے کہا: دین راستہ ہے اور ایسے افراد ہونے چاہئیں جو دین کی جانب ہماری رہنمائی کریں اور ہمیں کہیں خدا کون ہے اور خدا کے متعلق ہماری ذمہ داری کیا ہے؟۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: رہنما کے بغیر راستہ ضلالت اور گمراہی ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ کلمہ "لا الہ الا اللہ" میرا قلعہ ہے اور جو اس قلعے میں داخل ہوگا وہ عذاب آخرت سے امان میں رہے گا"۔

انہوں نے کہا: توحید اور کلمہ لاالہ الااللہ فقط لفظ نہیں ہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہیں۔ انسان کو زندگی میں اس کی طرف توجہ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: توحید خدا کا قلعہ ہے۔ وہ انسان کو دنیا اور آخرت کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے اور صرف خدا ہے جو تمام کاموں کو ان کے انجام تک پہنچاتا ہے۔ پس ہمیں کاموں کے نیک انجام کے لئے خدا سے اپنا رابطہ مضبوط کرنا چاہئے۔

حجت الاسلام انصاریان نے کہا: دین ایک راہ ہے اور خدا نے اپنے دین کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار رہنما بھیجے ہیں اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ائمہ علیہم السلام کو دین کا رہنما قرار دیا ہے اور ان رہنماؤں کی پیروی کے بغیر انسان دین کی سب چیزوں میں اشتباہ  میں پڑ جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .