پیر 6 اکتوبر 2025 - 06:00
زندگی میں اچھے اور صالح دوست کا انتخاب بھی انسان پر اثرانداز ہوتا ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین تقوی نے کہا: مرحوم حجت الاسلام والمسلمین کشمیری امام خمینی رہ اور انقلاب کے راستے پر ثابت قدم اور اہل بیت علیہم السلام کے عاشق و وفادار شخصیتوں میں سے تھے جو آغازِ انقلاب ہی سے اس تحریک کے ساتھ کھڑے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید رضا تقوی نے مسجد شامخی کاشان میں مرحوم حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد کشمیری کی یاد میں منعقدہ مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: زندگی انتخابوں کا مجموعہ ہے اور انسان چاہے تو مغربی طرزِ زندگی یا اسلامی طرزِ حیات میں سے کسی ایک کو اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: انبیائے کرام نے عقلانی رہنمائی کے ذریعے انسانوں کو بندگیِ خدا اور غیر کی غلامی سے نجات کا راستہ دکھایا۔ آج عزت و کمال ظلم کے مقابلے میں استقامت اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے راستے کے شعوری انتخاب میں پوشیدہ ہے۔

ملکی پالیسی کونسل برائے ائمہ جمعہ کے رکن نے کہا: انبیاء نے ہمیں زبردستی نہیں بلکہ عقل و استدلال کے ذریعے خیر و شر کا راستہ دکھایا تاکہ ہم درست راہ کا انتخاب کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: زندگی میں اچھے دوست کا انتخاب نہ کرنا بھی انسان پر اثر انداز ہوتا ہے۔ استاد، معلم اور دوست سب عقل پر اثر ڈالتے ہیں۔ قیامت کے دن کچھ لوگ اپنے دوستوں پر افسوس کریں گے اور کہیں گے کاش انہیں اپنا دوست نہ بنایا ہوتا۔

حجت الاسلام والمسلمین تقوی نے کہا: جو بندہ خدا کا غلام بن جائے، وہ حقیقی آزادی حاصل کر لیتا ہے۔ عزت کمال کی سیڑھی ہے اور ذلت کی زندگی میں کمال ممکن نہیں۔

آخر میں حجت الاسلام والمسلمین تقوی نے مرحوم حجت الاسلام والمسلمین کشمیری کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا: یہ عالمِ ربانی انقلاب کی فضا سے ایک لمحہ بھی باہر نہ رہے۔ نظام، انقلاب اور عوام کی خدمت میں ہمیشہ مخلص اور میدانی کردار ادا کرتے رہے۔ وہ امام اور انقلاب کے راستے پر ثابت قدم اور اہل بیت علیہم السلام سے گہری محبت رکھنے والے تھے جو آغازِ تحریک سے ہی انقلاب کے ساتھ موجود رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha