حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے معروف خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے مشہد مقدس میں مدرسہ علمیہ سلیمانیہ میں دینی طلاب کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: کسی چیز کو جاننا زیادہ اہم نہیں ہے۔ ایسا علم مفید ہے جو عمل کے ساتھ ہوکیونکہ ایک پر سے پرواز ممکن نہیں۔
انہوں نے تقوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا :تقوی یعنی خدا ہماری مدد کرے کہ ہم اپنی زبان، آنکھیں، کان اور عقل کو کنٹرول کرکے امر خدا کو اجراء کریں۔
انہوں نے مزید کہا: تقوی اہم ترین وصیت ہے کہ جو خدا نے قرآن کریم اور انبیاء و ائمہ علیھم السلام کے کلمات میں موجود ہے۔
دینی علوم کےاس استاد نے کہا:ہمیں اپنے اندر تقوی پیدا کرنا چاہیے کیونکہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ خداکے نزدیک بہترین اور عزیز ترین ہو تو اسے باتقویٰ ہوناچاہئیے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: ہم سب کی خواہش ہے کہ ہم کامیابیاں حاصل کریں اور کمال تک پہنچیں۔
انہوں نے کہا :کمال تک پہنچنے کے لئے ہمیں توجہ کرنی چاہئے کہ بہت سارے کاموں کی مٹھاس اور چاشنی محمد و آل محمد علیہم السلام پر صلوات بھیجنے میں ہے۔ روایت میں ہے کہ اگر کوئی تمام خوبیوں کا مالک ہو لیکن صلوات نہ پڑھتا ہو تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔