۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا نثار حسین حیدر آقا

حوزہ/ صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین: والدین اپنے جوانوں کو علوم آل محمد علیھم السلام سے آراستہ کریں کیونکہ جوانی کاعلم پتھرکی لکیرکی طرح ہوتاہے جب یہ علوم آل محمد علیھم السلام سے آراستہ ہونگے تو پھر انھیں کوئی ولایت اہلبیت علیھم السلام سے ہٹا نہیں سکتا اور ان کے صحیح عقیدوں پر حملہ آور نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ پہلے ہی سے صحیح عقائد اور علوم آل محمد علیھم السلام سے آشنا ہوچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے سال نو کے موقع پر جوانوں سے مخاطب ہوکر اپنے بیان میں کہا کہ یہ سال نو ہمارا سال نہیں ہے لیکن اگر کوئی اس میں شمولیت اختیار کر کے عالم بشریت کو محبت و امن کا پیغام دیتا ہے تا کہ لوگ ایک دوسرے کے قریب امن و محبت کے ساتھ زندگی بسر کریں یہی اسلام کی تعلیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا سال نو تو غم امام حسینؑ سے شروع ہوتا ہے کیونکہ ہمیں پیدا ہی امام حسینؑ پر گریہ کرنے کے لئے کیاگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جوانوں سال نوکی آمد آمد ہے ہرطرف تیاری زور و شور پر ہےآپ بھی نیا سال مناؤ مگر تعلیمات اسلامی کا خیال رکھتے ہوئے۔ جوسال گزرگیا اس کا محاسبہ کریں کہ ہم نے کتنی نیکیاں کی ہیں اور کتنی برائیاں پھربرائیوں سے توبہ واستغفار کریں۔اورسال نو کی ابتدامیں اپنے رب کریم اور معصومین علیھم السلام سے عہدوپیمان کریں کہ ہم اس سال نیکیوں میں سبقت لے جائیں گے اوربرائیوں سے پرہیزکریں گےیادرہے بہترین عمر عبادت رب کےلئے جوانی ہے چنانچہ خدااس جوان کو دوست رکھتاہے جواپنی جوانی کو اس کی اطاعت میں صرف کرتا ہے۔

ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے کہا کہ میں اپناوظیفہ دینی سمجھتے ہوئے عیسوی سال نوکے موقع پر قوم کے جوانوں کوکچھ اہم ہیغام دینا چاہتاہوں؛

1.خوشی کے موقع پر اپنے رب کی خوشنودی کا خیال رکھیں

2.اسکی نافرمانی سے پرہیزکریں

3.کسی کی دل آزاری نہ کریں

4.کسی کے حق کوپائمال نہ کریں

5.اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحم کریں

6۔اپنے ماں باپ کااحترام کریں انھیں کسی طرح کی کوئی اذیت نہ پہونچایں ان سب چیزوں کےلئے اپنے رب کریم اورمعصومین علیھم السلام کوحاضروناظرجانو تاکہ خلاف شرع کوئی عمل نہ ہونےپائے اورخدائے نکردہ اگر کوئی گناہ سرزد ہو بھی جائے تو اللہ کی بارگاہ میں فوراتوبہ و استغفار کرلیں

7.اچھے اخلاق سے آراستہ کریں اوربرےاخلاق سے بچیں

8. ہرصبح کاآغازاپنے وقت کے امامؑ کی زیارت سےکریں جوکتب ادعیہ وزیارت میں موجودہے جس کاآغاز اس جملہ سےہوتاہے اللھم بلغ مولای صاحب الزمان۔۔۔۔

9. اپنے امام زمانہؑ کے لشکرمیں شمولیت کے لئے خود کو اعمال صالحہ کے ذریعہ آمادہ کریں

10.اپناوقت ضائع نہ کریں اوربیکار نہ رہیں کیونکہ اللہ اس جوان کودوست نہیں رکھتاجوبیکاررہتا ہے

صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہاں پرمیں والدین سے بھی گزارش کرونگا کہ اپنے جوانوں کوعلوم آل محمد علیھم السلام سے آراستہ کریں کیونکہ جوانی کاعلم پتھرکی لکیرکی طرح ہوتاہے جب یہ علوم آل محمد علیھم السلام سے آراستہ ہونگے تو پھر انھیں کوئی ولایت اہلبیت علیھم السلام سے ہٹا نہیں سکتا اور ان کے صحیح عقیدوں پر حملہ آور نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ پہلے ہی سے صحیح عقائد اور علوم آل محمد علیھم السلام سے آشنا ہوچکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .