۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
حرم حضرت معصومہ(س) کے خطیب

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ (سلام اللہ علیھا) کے خطیب نے کہا: دوسروں کے عیب تلاش کرنا، عیب تلاش کرنے والے شخص کے تمام عیوب کے آشکار ہونے کا باعث ہے اور یہ شخص ولایت اہلبیت علیھم السلام اور ولایت خدا سے محروم ہو جاتاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین عابدینی نے گذشتہ رات حرم حضرت معصومہ(سلام اللہ علیھا) میں مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی ولایت ِ خدا حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے  پہلے ولایت اہلبیت علیھم السلام حاصل کرنی ہو گی اور ولایت اہلبیت علیھم السلام حاصل کرنے کا راستہ مومنین سے حسنِ سلوک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دوسروں کے عیب تلاش کرنا، عیب تلاش کرنے والے شخص کے تمام عیوب کے آشکار ہونے کا باعث ہے اور یہ شخص ولایت اہلبیت علیھم السلام اور ولایت خدا سے محروم ہو جاتا ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: انسان جب احکام خداوندی اور روایات اہلبیت علیھم السلام پر راسخ ایمان نہ رکھتا ہو تو وہ روحانی اور معنوی مسائل سے محروم ہو جاتا ہے اور جب وہ خداوند متعال، پیغمبر اکرمﷺ اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی نورانی نصیحتیں سنتا ہے تو اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: خداوند عالم نے عیب نکالنے والوں اور دوسروں کی عزت سے کھیلنے والوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔

حجت الاسلام عابدینی نے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں جو شخص اپنے مومن بھائی کی زیارت کرے  اس کا خداوند متعال کی طرف سے کم ترین ثواب بہشت ہو گا اور جو کوئی کسی کی غلطی پر اس کو گالیاں دے وہ خود اسی غلطی میں مبتلا ہو جائے گا۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے خطیب نے کہا: روایات میں ہے کہ انسان کے لئے کافر ہونے کا نزدیک ترین زمانہ وہ وقت ہے کہ جب وہ دوسروں کی خطاؤں کو اپنے ذہن میں محفوظ کر لیتا ہے تاکہ کسی دن ان خطاؤں سے اس کے خلاف استفادہ کرے ۔

انہوں نے مزید کہا: مؤمن کی تعظیم اور اس کی زیارت خدا کی زیارت اور تعظیم کے برابر ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: انسان کو متوجہ رہنا چاہئے کہ وہ دوسروں کی توہین نہ کرے اور نہ ہی انہیں چھوٹا سمجھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .