۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ نشست شورای سیاستگذاری هیئت هنر و رسانه با حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین انصاریان

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے کہا: انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ کے طور پر خالق ہوا ہے لیکن بعض انسان دنیا میں آتش شکم اور نفسانی خواہشات کی وجہ سے جہنم کا ایندھن بن جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استاد حسین انصاریان نے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان خداوندعالم کی صفات کا آئینہ ہے اور پروردگار عالم نے حضرت آدم علیہ السلام کی خلقت کی ابتدا ہی میں انہیں توانائی اور طاقت عطا کی تاکہ وہ صاف و شفاف آئینے کی طرح اپنی ظرفیت کے مطابق خدا کی صفات کو اپنے وجود میں منعکس کریں۔

انہوں نے بہشت میں انسانِ مومن کے مقام کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال سورہ نساء میں بہشت میں انسانِ مومن کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے "بہشت میں چار قسم کے دوست اور ہم نشین تمہارے ساتھ ہوں گے اور وہ انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین ہیں «النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِینَ»۔

استاد انصاریان نے کہا: جن کے دل میں توحید اور خدا و اہل بیت علیھم السلام سے عشق ہو گا وہ ہرگز جہنم میں نہیں جائیں گے کیونکہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے بھی فرمایا "مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم!جو کوئی دنیا میں مجھ سے تمسک کرے گا اور مجھے قبول کرے گا اسے ہرگز جہنم میں نہیں جانے دوں گا"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .