۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
استاد انصاریان ماه رمضان

حوزہ/ موت سے ڈرنے کی وجہ جہالت ہے، اگر انسان موت کی حقیقت کو جانتا تو وہ اس سے ڈرتا نہیں اور اس سے فرار بھی نہیں کرتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین استاد حسین انصاریان نے امام جواد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے گھر میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم علماء اور دانشوروں سے سوال کرنے کی ثقافت کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جو شخص اپنے گھر اور شہر سے علم حاصل کرنے کے لیے نکلتا ہے تاکہ اپنی جہالت کا علاج کرے تو ایسے شخص کا اٹھایا ہر ایک قدم عبادت شمار ہوتا ہے۔

استاد حسین انصاریان نے کہا: تاریخ میں ہم ایسے افراد کو دیکھتے ہیں جو سوال کرنے کے عاشق تھے کیونکہ وہ پوچھنے اور سوال کرنے کو جہالت دور کرنے کا علاج سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا: جہالت بہت خطرناک چیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہالت اس قدر خطرناک ہے کہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل بیت(علیہم السلام) نے اس سے خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: روایت میں آیا ہے کہ جب کوئی شخص عالم برزخ میں جائے گا تو جو برزخ میں سب سے پہلے اس کی جہالت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ اس سے کہا جائے گا کہ جب تو دنیا میں تھا تو وہاں کوئی نہیں تھا کہ جس سے آپ عالم کے حقائق کا درس حاصل کرتے؟ تو وہ جواب میں کہے گا کہ ایسے افراد تھے جو مجھے عالم کے حقائق سے آگاہ کرسکتے تھے۔ تو اس سے دوبارہ سوال کیا جائے گا کہ تم نے وہ درس کیوں نہیں حاصل کیا؟ تو وہ جواب دے گا کہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

استاد حسین انصاریان نے کہا: حقیقت تک پہنچنے اور جہالت کے علاج کے لیے ضروری ہے کہ انسان ماہرین سے اپنے سوال پوچھے تاکہ وہ جہالت سے باہر آئے۔

انہوں نے کہا: اس مورد میں شرم و حیا کا کوئی مقام نہیں ہے۔ انسان کو صرف خدا سے شرم و حیا کرنا چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین انصاریان نے کہا: موت ایسی حقیقت ہے کہ جس سے انسان کو فرار نہیں کرنا چاہئے بلکہ موت کے لئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: موت سے ڈرنے کا سبب جہالت ہے اگر انسان موت کی حقیقت کو جانتا ہو تو وہ اس سے ہر گز نہیں ڈرے گا اور نہ ہی فرار کرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .