جمعرات 20 فروری 2025 - 09:00
شیطان مؤمنین پر نفوذ کی طاقت نہیں رکھتا

حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: کوئی بھی شخص موت کو درک نہیں کرتا مگر یہ کہ ابلیس اپنے شیطانوں میں سے ایک کو اس پر مقرر کرتا ہے تاکہ اسے کفر کا حکم دے اور اس کے دین میں شک ڈالے اور پھر وہ جان دے۔ لیکن جو شخص مؤمن ہو، شیطان اس پر قابو نہیں پا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنی ایک تحریر میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک روایت کا ذکر کرتے ہوئے موت کے لمحے اور اس وقت شیطان کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

مَا مِنْ أَحَدٍ یَحْضُرُهُ اَلْمَوْتُ إِلاَّ وَکَّلَ بِهِ إِبْلِیسُ مِنْ شَیْطَانِهِ أَنْ یَأْمُرَهُ بِالْکُفْرِ وَ یُشَکِّکَهُ فِی دِینِهِ حَتَّی تَخْرُجَ نَفْسُهُ فَمَنْ کَانَ مُؤْمِناً لَمْ یَقْدِرْ عَلَیْهِ فَإِذَا حَضَرْتُمْ مَوْتَاکُمْ فَلَقِّنُوهُمْ شَهَادَةَ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اَللَّهُ وَ أَنَّ مُحَمَّداً رَسُولُهُ صَلَّی اَللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ و سلم حَتَّی یَمُوتَ.

کوئی بھی شخص موت کو درک نہیں کرتا مگر یہ کہ ابلیس اپنے شیطانوں میں سے ایک کو اس پر مقرر کرتا ہے تاکہ اسے کفر کا حکم دے اور اس کے دین میں شک ڈالے اور پھر وہ جان دے۔ لیکن جو شخص مؤمن ہو، شیطان اس پر قابو نہیں پا سکتا۔ لہذا جب بھی اپنے محتضرین کے پاس پہنچیں تو انہیں «لا إله إلاّ الله» اور «محمد رسول الله» کی شہادت کی تلقین کریں تاکہ وہ اس حالت میں اپنی جان دیں۔

الکافی ج۳ ص۱۲۳ / مفاتیح الحیاة ص۳۷۲

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha