۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله بهجت

حوزہ / مرحوم مجلسی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی ایک تصنیف میں لکھتے ہیں: "اگر کوئی شخص ائمہ اطہار علیہم السلام کی مأثورہ طب پر عمل کرے تو وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوگا کیونکہ وہ خوراک، سبزیوں اور دیگر چیزوں کے خواص سے واقف ہیں۔"

حوزہ نیوز ایجنسی | نجف اشرف کے ایک بزرگ عالم دین، جن کی عمر تقریباً سو سال تھی، کہا کرتے تھے: میں اب تک اپنی زندگی میں کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں گیا، ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسے، آپ نے اپنی زندگی کس پلاننگ سے گزاری ہے کہ آپ ابھی تک بیمار نہیں ہوئے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے صرف اسلام کے مقدس قانون کی پابندی کی ہے، میں نے صرف خوراک کی مقدار اور معیار اور دیگر پہلوؤں میں دین کے طبی احکامات پر عمل کیا ہے۔

مرحوم مجلسی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی ایک تصنیف میں لکھتے ہیں: "اگر کوئی شخص ائمہ اطہار علیہم السلام کی مأثورہ طب پر عمل کرے تو وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں ہوگا کیونکہ وہ خوراک، سبزیوں اور دیگر چیزوں کے خواص سے واقف ہیں۔"

میں نے بھی فی الجملہ ایک شخص کو اپنی زندگی میں دیکھا ہے کہ وہ بھی طبِ مأثور پر عمل کیا کرتا تھا، اس کی عمر تقریباً 80 سال تھی اور وہ بھی کبھی بیمار نہیں ہوا تھا۔ جب ہم نجف میں تھے تو ایک وبا بہت زیادہ پھیل گئی، وہ اس دوران بیماروں کی عیادت کے لئے بھی جایا کرتے تاہم، وہ خود کبھی بیمار نہیں ہوئے اور صرف اپنی زندگی کے آخر میں یہ تھا کہ وہ نماز باجماعت کے لیے نہیں آتے تھے اور آرام کیا کرتے تھے۔ البتہ وہ بقیہ ضروری کاموں کے لیے باہر جایا کرتے۔ بہرحال مجھے اب یہ نہیں معلوم کہ موت کے وقت وہ بیمار تھے یا نہیں۔

پس انسان اگر آدابِ شرعی اور احکاماتِ دینی پر صحیح طرح سے عمل پیرا ہو تو وہ کسی بھی طبیب سے بے نیازہو سکتا ہے۔

کتاب "بہجتِ عرفان"، صفحہ 186

تبصرہ ارسال

You are replying to: .