۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله بهجت

حوزہ/مرحوم آیت اللہ العظمیٰ بہجت کی برسی حوزہ علمیہ قم کے علماء اور مشائخ کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم حضرت آیت اللہ بہجت رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی برسی کے موقع پر حوزہ علمیہ قم کے علماء و مشائخ، طلباء اور مومنین کی موجودگی میں منگل کے روز 16 مئی 2023 کو قم المقدسہ میں نماز مغرب اور عشاء کے بعد مسجد حضرت آیت اللہ بہجت (مسجد فاطمیہ- گذر خان) میں منعقد ہوگی۔

نیز ان کے آبائی وطن شہر فومن میں 18 مئی بروز جمعرات کو بھی مرحوم کے اہل خانہ کی جانب سے مجلس عزا اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مرحوم آیت اللہ العظمیٰ محمد تقی بہجت سال۱۳۳۴میں پیدا ہوئے اور سال ۱۴۳۰ ھ (۱۷ مئی ۲۰۰۹ )میں قم المقدسہ میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے، آپ حوزہ علمیہ قم کے مراجع تقلید میں سے تھے، ایران میں آپ کی زیادہ شہرت آپ کے عرفان، زہد اور تقوی کی وجہ سے تھی۔ آیت اللہ بہجت کی نماز جماعت، ان کے عرفانی احوال، نماز میں گریہ، عوام میں بہت مشہور تھا، شہر قم میں ان کی وفات ہوئی اور حرم حضرت معصومہ (ع) میں مدفون ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .