حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، "استادِ فکر" کے عنوان سے آیت اللہ مصباح کی شخصیت پر دوسرے سمینار کے لئے آیۃ اللہ جعفر سبحانی نے پیغام صادر کیا ہے۔ یہ سمینار شہر قم میں امام خمینی ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ سنٹر میں منعقد ہوا۔ اس پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسمه تعالی
میں تمام حضّار کی طرح اس سیمینار کے انعقاد پر بہت خوش لیکن اس میں شریک نہ ہونے کے باعث خواہشمند ہوں کہ دور سے آیت اللہ مصباح یزدی کے متعلق ایک مختصر گفتگو کے ذریعہ اس سیمینار میں شرکت کروں۔
مرحوم آیۃ اللہ مصباح یزدی قدس سرہٗ جوانی کے زمانے میں ہی اہل تقوی تھے اور مرحوم آیت اللہ علامہ طباطبائی اور آیۃ اللہ بہجت جیسے اساتذہ سے معنوی تکامل حاصل کیا۔ آپ نے کلام اور اخلاق کے موضوع پر بہت گراں قدر علمی آثار چھوڑے ہیں۔ جوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس راستے پر چلیں۔ عصر حاضر پر ان کا بہت بڑا حق ہے۔
ان کا لقب مصباح ہے اور مصباح اس چراغ کو کہتے ہیں جو سب کے لئے راستے کو روشن کرتا ہے اور آیت اللہ مصباح میں علمی اور عملی طور پر یہ صلاحیت موجود تھی۔ خدا ان کے درجات بلند فرمائے ان کے رہروں کو توفیق اور پسماندگان کو صبر جمیل اجر جزیل عنایت فرمائے۔
عاش سعیدا و مات سعیدا