۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
یس

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی نے نہ صرف استدلال و روایت سے، بلکہ دل و جان سے اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک ولایت فقیہ کا دفاع کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاشان میں رہبر معظم کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے گزشتہ شب کاشان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں آیت اللہ مصباح یزدی کی برسی کے موقع پر منعقد مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ مصباح یزدی کی شخصیت کے مختلف پہلو کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ممتاز اسلامی اسکالر، مومن، متقی، مہذب، صاحب بصیرت اور عالم بہ زماں ، یہ وہ صفات ہیں جن کو رہبر معظم نے آیت اللہ مصباح یزدی کے لئے ذکر کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی نے نہ صرف استدلال و روایت سے، بلکہ دل و جان سے اور اپنی زندگی کے آخری لمحات تک ولایت فقیہ کا دفاع کیا۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا:آیت اللہ مصباح یزدی نے کہا کہ شہید مطہری ایک مرجع تقلید بن سکتے تھے، لیکن انہوں نےاصول دین کے دفاع کو ہی اپنا وظیفہ جانا ، تاریخ اسلام میں اس قسم کے بہت ہی کم علمائے کرام ملیں گے جنہوں نے اس قدر منسجم طریقے سے اصول دین کو بیان کیا ہو۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے آیت اللہ مصباح یزدی کی زحمت اور مسلسل سعی و کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا:مرحوم اس قدر محنتی تھے کہ صبح سویرے گھر سے جب پانی لانے کے لیے جاتے تھے تو راستے میں اپنے دوستوں کے ساتھ اگلے دن کے درس کا پہلے سے ہی مباحثہ کر لیا کر لیتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .