جمعہ 27 دسمبر 2024 - 10:50
آیت اللہ مصباح یزدی (رہ) کے یوم وفات کو "یوم علوم انسانی اسلامی" کے طور پر منایا جائے گا

حوزہ/ آیت اللہ مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ایک تقریب مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں علماء، فضلاء اور طلبہ کی موجودگی میں منعقد ہوئیجس میں آیت اللہ رجبی نے اعلان کیا کہ آیت اللہ مصباح یزدی (رہ) کے یوم وفات کو "یوم علوم انسانی اسلامی" کے طور پر منایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں ایک تقریب مدرسہ عالی دار الشفاء قم میں علماء، فضلاء اور طلبہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی جس میں آیت اللہ رجبی نے اعلان کیا کہ آیت اللہ مصباح یزدی (رہ) کے یوم وفات کو "یوم علوم انسانی اسلامی" کے طور پر منایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینیؒ تعلیمی و تحقیقی ادارے کے صدر آیت اللہ محمود رجبی نے رہبر معظم انقلاب کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جن میں انہوں نے آیت اللہ مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: "آیت اللہ مصباح کی یاد منانا، حوزہ اور صنعت علماء کے لیے ایک واجب کام ہے، کیونکہ یہ ان کے راستے اور طرز فکر کو زندہ رکھنے کے مترادف ہے۔"

آیت اللہ رجبی نے آیت اللہ مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وفات کو "یوم علوم انسانی اسلامی" کے طور پر منانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ حوزہ علمیہ اور علماء کو اسلامی علوم کی تخلیق میں پیش پیش رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ نے انقلاب سے پہلے ہی اسلامی علوم کی اہمیت کو سمجھ لیا تھا، اسی بنا پر حوزہ علمیہ کو دور حاضر کے شبہات اور مسائل کا جواب دینے کی صلاحیت حاصل ہونی چاہیے۔

آیت اللہ محمود رجبی نے آخر میں کہا کہ علامہ مصباح رحمۃ اللہ علیہ کے اہداف میں شامل تھا کہ وہ اسلامی علوم کی تشکیل معاشرے کی ضروریات کے مطابق کریں اور ایسے اساتذہ اور طلبہ کی تربیت کریں جو معاشرتی امور کو سنبھال سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha