۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله مصباح یزدی

حوزہ / آیت اللہ مصباح یزدی (رح) کے آثار کے اشاعتی ادارے نے معارفِ اسلامی میں دلچسپی رکھنے والے بہت سے لوگوں کی درخواست کے بعد ان کے آثار کو آڈیو بک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ عالم اسلام کی چند ممتاز مفکرین شخصیات میں سے ایک ہیں جو اسلامی اور انسانی علوم کے مختلف شعبوں میں گہری اور اصولی فکر رکھتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ان کے بارے میں فرمایا: "میں آقای مصباح کو تقریباً چالیس سال سے جانتا ہوں اور میں انہیں اسلام کے بنیادی مسائل میں ایک فقیہ، فلاسفر، مفکر اور صاحبِ نظر جانتا ہوں۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ نے ہماری موجودہ نسل کو علامہ طباطبائی اور شہید مطہری جیسی شخصیات کے وجود سے استفادہ کرنے کا موقع نہ دیا لیکن خدا کے فضل سے اس عزیز اور عظیم شخصیت نے موجودہ دور میں ان بزرگوں کا خلا پر کر دیا ہے۔"

آیت اللہ مصباح یزدی (رح) کے آثار کے اشاعتی ادارے کی جانب سے معارفِ اسلامی میں دلچسپی رکھنے والے بیسیوں افراد کی درخواست کے بعد ان کے آثار کو آڈیو بک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آیت اللہ مصباح یزدی (رح) کی کتابوں کی اشاعت کے انچارج مرتضیٰ اہوز نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: آیت اللہ مصباح علیہ السلام کے گرانقدر علمی کام ہیں اور ان تصانیف کو بہتر اور آسان طریقے سے معاشرے کے سامنے پیش کرنے کے لیے ان کتابوں کو آڈیو کتابوں کی شکل میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ان آڈیو بکس میں دلچسپی رکھنے والے افراد آیت اللہ مصباح یزدی رحمۃ اللہ علیہ کی ویب سائٹ https://mesbahyazdi.ir/node/1962 سے آڈیو کتابیں مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .