۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
پیکر مصباح یزدی

حوزہ/ آیت اللہ مصباح یزدی مرحوم کی جنازہ کو تہران ، مشہد اور قم میں لاکھوں افراد نے تشییع کرنے کے بعد، آج حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مصباح یزدی مرحوم کی جنازہ کو تہران ، مشہد اور قم میں لاکھوں افراد نے تشییع کرنے کے بعد ، آج حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، آج آیت اللہ مصباح یزدی کا جنارہ، تشییع کے لیے جامع مسجد مصلی قم سے حرم حضرت معصومہ(س) کی طرف لے جایا جانا تھا، تاہم لوگوں کو عمومی طور پر شرکت کی دعوت نہ ہونے کے باوجود مصلی قدس سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س) تک لوگوں کی جمع غفیر تھا۔

قم کے انقلابی عوام، شعبہ ہائے صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے علمائے کرام، حوزہ علمیہ کی عظیم شخصیات،اساتذہ اور طلباء کے ساتھ، آیت اللہ مصباح یزدی کے جسد خاکی کو "یا زہرا یا حسین” عبد خدا،خدا کے پاس جا رہا ہے اور امام و شہداء کے پاس جارہا ہے اور اس عظیم شخصیت کے غم میں رہبر معظم انقلاب گریہ کناں ہیں ” کے نعروں کے ساتھ مصلی قدس سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک تشییع میں شریک رہے۔

اس عظیم دانشور اور فقیہ کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی امامت میں ادا کی گئی اور بعد ازاں مرحوم و مغفور کے جسد خاکی کو،آیت اللہ العظمی بہجت(رح) کی قبر کے پاس حرم مطہر کریمہ اہل بیت (ع) میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .