۵ مهر ۱۴۰۰ |۱۹ صفر ۱۴۴۳ | Sep 27, 2021
انا لله و انا الیه راجعون

حوزہ/ مرحومہ ڈاکٹر عالیہ بیگم ہندوستانی طلبہ مدرسہ بنت الہدی کی تشییع جنازہ کل بروز جمعہ 25 جون 2021 حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا ميں منعقد ہوگی اور تدفین بہشت معصومہ (قطعہ ٣٣ طلاب) میں انجام  پائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحومہ ڈاکٹر عالیہ بیگم ہندوستانی طلبہ مدرسہ بنت الہدی کی تشییع جنازہ کل بروز جمعہ 25 جون 2021 حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا ميں منعقد ہوگی اور تدفین بہشت معصومہ (قطعہ ٣٣ طلاب) میں انجام  پائے گی۔

مرحومہ کے خانوادہ نے تمام علماء و افاضل و خواہران سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔ یقینا مومنین کی شرکت مرحومہ کے بچوں اور ان کے تمام لواحقین لئے تسکین قلب کا باعث ہوگی۔

اطلاع کے مطابق، مرحومہ کی تشییع جنازہ؛ حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا مسجد اعظم میں،آپکی نماز جماعت حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ منتظر مہدی صاحب کی اقتدا میں ہوگی، اور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سبطین عباس صاحب مختصر مصائب بیان فرمائیں گے۔ جسکا وقت؛ بروز جمعہ 10 بجے دن ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عالیہ کا بروز منگل دیر رات ایک کار حادثہ میں قم شہر میں انتقال ہو گیا تھا مرحومہ مستبصرہ مومنہ اور خانوادہ طلاب اور زائرین کی خدمت گزار تھیں۔اللہ انکی مغفرت فرمائے اور جوار حضرت زہراء سلام اللہ علیہا میں جگہ دے اور انکے دونوں بچوں کو اس مصیبت عظمیٰ پر صبر جمیل و اجر جزیل عطا کرے۔

نوٹ :بہشت معصومہ کے لئے حرم سے سرویس کا انتظام رہیگا۔مزید تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
09373437164/ 09339594343

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
5 + 0 =