۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علی پور کرناٹک

حوزہ/ علی پور کرناٹک میں مرحومہ سیدہ نور جہاں کی مجلس چہلم سے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید عقیل الغروی کا خصوصی خطاب۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علی پور/ دار الزہرا سلام اللہ علیہا علی پور کرناٹک میں حاجیہ ذاکرہ محترمہ سیدہ نور جہاں صاحبہ مرحومہ زوجہ جناب سید مہدی حسین و والدہ گرامی مولانا میر قائم عباس صاحب،جناب میر خلیل عباس ، ڈاکٹر جناب سید روشن عباس جنرل سیکریٹری جے ڈی ایس، ڈاکٹر ایم ایم رضا اور جناب میر علی عباس (انجینئر) کی مجلس چہلم منعقد ہوئی۔

مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مولانا سید قائم عباس قبلہ نے تمام مہمانوں اور مومنین کا استقبال کیا۔ مقامی و بیرونی مرثیہ خوانان و شعر کرام نے اپنے کلام پیش کئے مجلس سے مولانا سید عقیل الغروی صاحب قبلہ نے بعنوان آیت طتہیر خصوصی خطاب کرتے ہوئے اہلبیت کی زندگی پر روشنی ڈالی اور مومنین کو واضح طور پر بیت کے معنی بتائے اور کہا کہ دنیا ہمارے لئے آرام گاہ اور آل محمد (ع) کے لئے قربان گاہ ہے اسکے علاوہ مولانا نے مختلف عناوین پر خطاب کیا اور مرحومہ کے درجات میں بلندی کے لئے بار گاہ رب العزت میں دعائیں کی۔

مجلس چہلم میں سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی (جے ڈی ایس) نے شرکت کرتے ہوئے حدیث سے قبل اپنے خطاب میں خانودہ مرحومہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اسکے علاوہ مجلس میں علماء کرام ،آئی اے ایس ،آئی پی ایس افسران بلا لحاظ مذہب و ملت حیدرآباد، بنگلور اور آس پاس کے اضلاع سے دیگر معزز حضرات جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی ،جناب مرزا محمد مہدی صدر( امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر ٹرسٹ بنگلور) جناب سید ضامن رضائ( صدر انجمن امامیہ بنگلور) جناب سید محمد عاقل صدر انجمن جعفریہ علی پور،جناب انیس اختر صدر (ادارہ فیض الاسلام بنگلور) اور ہندوستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

تمام مہمانوں اور اطراف و اکناف سے آنے والے حضرات کے لئے ضیافت کا اہتمام کا کیا گیا۔ جناب ناطق علی پوری نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ جناب مہدی حسین صاحب و فرزندان نے مجلس میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں، مومنین و معزز حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .