۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آندھراپردیش

حوزہ/جنوب ہند، صوبۂ آندھرا پردیش بنگناپلی میں شہید سردار قاسم سلیمانی، شھید ابو مھدی امھندس اور ان کے ہمراہ جاں بحق ہونے والے دیگران شہداء کا چھلم بڑے جوش و عقیدتوں سے منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوب ہند، صوبۂ آندھرا پردیش بنگناپلی میں شہید سردار قاسم سلیمانی، شھید ابو مھدی امھندس اور ان کے ہمراہ جاں بحق ہونے والے دیگران شہداء کا چھلم بڑے جوش و عقیدتوں سے منایا گیا۔
 شھر بنگناپلی میں مذکورہ شہیدوں کی یاد میں جلوسِ تکریمِ شہدا کے نام سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس احتجاجی جلوس میں آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی 
چس میں آندھراپردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر مولانا سید عباس باقری (نگرم)جنرل سکریٹری مولانا مرزا راشد حسین (مچھلی پٹنم) اور بورڈ کے دیگر اعضاء مولانا سید تقی جعفر (امام جمعہ و جماعت بنگناپلی) مولانا مرزا رضوان علی اصفہانی (بنگلور)  مولانا عابد علی (وشاکھاپٹنم)  مولانا غلام محمد مھدی خان (چیف شیعہ قاضی گورنمنٹ ٹامل ناڈو) مولانا عابد علی (اولکنڈہ)  مولانا وراثت علی (چتور) مولانا سید حیدر عباس (راجمندری)مولانا نسیم (چتور) ، مولانا قاسم (چتور)  مولانا بشارت مولانا منور (گنتکال)  اور دیگر علماء کے علاوہ جناب نواب فضل علی خان (وارثِ والئ ریاست) جناب مرزا مھدی (صدر امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر ایسوسی ایشن بنگلور) جناب سجاد حسین باقری (امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بنگنا پلی) نے شرکت کی اور مقررین نے اپنی اپنی تقریروں کے ذریعہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ آج کے دور میں مرجعیت و ولایت فقیه کی راہ پر چلنے کے لئے شھید سردار قاسم سلیمانی کی پاکیزہ زندگی کو مشعلِ ہدایت قرار دینے کی تاکید کی اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوموں کی حمایت کرنا مکتبِ عاشورہ کی شناخت قرار دیا مومنین نے پُر جوش انقلابی نعروں کے ذریعہ شھیدوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق مولانا سید عباس باقری اور مولانا راشد حسین (مچھلی پٹنم) اور دیگر علماء نے بھی نیوز والوں کو بیان دیتے ھوۓ اپنے بیان مین امریکی ظلم و بربریت کی کھل کر مذمت کی۔
 ریلی اور جلسہ کے اختتام پر شہدا کے لئے مجلسِ ترحیم کا انعقاد ہوا جس کو مولانا غلام محمد مھدی خان نے خطاب کیا، مومنینِ بنگناپلی اور امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے اس پرگرام کا اہتمام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .