۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آندھراپردیش

حوزہ/ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے مچھلی پٹنم و علی نقی پالم میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ہی مناسبت سے ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے مچھلی پٹنم و علی نقی پالم میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔

ریلی یں بلاتفریق شیعہ سنی علماء عمائدین سمیت کثیر تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ علاقے مچھلی پٹنم سے ریلی کی قیادت مولانا راشد حسین امام جمعہ و جماعت مچھلی پٹنم نے کی۔ اور علی نقی پالم ریلی کی قیادت مولانا ابراہیم علی اصفہانی نے انجام دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .