۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
ٹینک

حوزہ/ صیہونی افواج اور حماس کے درمیان پہلی زمینی جھڑپ اتوار کو ہوئی، حماس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس قصبے کے قریب صہیونی فوجیوں کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی افواج اور حماس کے درمیان پہلی زمینی جھڑپ اتوار کو ہوئی، حماس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس قصبے کے قریب صہیونی فوجیوں کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔

سرحدی باڑ کو عبور کرنے کے بعد صیہونی فوجی اس علاقے کے چند میٹر کے اندر داخل ہوئے تو اچانک ان پر حماس کے جنگجوؤں نے حملہ کردیا، اس حملے میں صیہونی صنعاء کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے جس کے بعد صیہونی فوجی پیدل فرار ہو گئے۔

صہیونی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے اس کے فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے بعد ان پر ٹینکوں سے حملہ کیا گیا۔

بعد ازاں صہیونی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے قریب اس کے ایک ٹینک کو ٹینک شکن میزائل کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور ایک فوجی شدید زخمی ہوا، اس کے علاوہ دو فوجی بھی زخمی ہوئے جو اس وقت خطرے سے باہر ہیں ۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کیسوفیم کے علاقے کے قریب اس وقت پیش آیا جب حماس کے جنگجوؤں نے صہیونی فوجیوں کی پوزیشنوں کا پتہ لگا کر ان پر راکٹ فائر کیے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کے جنگجو صہیونی فوجیوں کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، الجزیرہ ٹی وی چینل کے ایک صحافی نے بتایا کہ صہیونی فوجی دراصل حماس کی قید میں اسرائیلی قیدیوں کے ہونے کے شواہد اکٹھے کرنے کے مقصد سے آگے بڑھ رہے تھے لیکن حماس نے پہلے ہی ان پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

صہیونی فوج غزہ میں زمینی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے، صیہونی حکومت کے جنگی وزیر گیلنٹ نے کہا کہ یہ آخری جنگ ہوگی کیونکہ اس کے بعد حماس کا وجود باقی نہیں رہے گا، لیکن اسٹریٹجک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے حوصلے بہت گر چکے ہیں اور اس کے اندر خوف و ہراس ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .