۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
محمد رعد

حوزہ/ مزاحمتی گروہ کے سربراہ نے کہا: ہم اپنا کام خدا کے لیے انجام دیتے ہیں، کیونکہ ہم خدا کی خوشنودی کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں، بیت المقدس مسلمانوں کا ایک مقدس مقام ہے اور فلسطین امت کا مرکزی مسئلہ ہے، ہم نے اس کے دفاع میں کوتاہی نہیں کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے مزاحمتی گروہ ’’الوفاء للمقاومۃ‘‘کے سربراہ محمد رعد نے کہا:یورپ اور امریکہ کی حمایت کی وجہ سے صہیونی غزہ پر حملے کر رہے ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں، محلوں، ہسپتالوں اور گھروں کو تباہ کر رہے ہیں اور عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں، گویا نہ کوئی بین الاقوامی قانون ہے، نہ سلامتی کونسل اور نہ ہی انسانی حقوق۔

اس نے مزید کہا:مغرب انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنے تمام نعروں کو بھول چکا ہے کیونکہ ان کی زبان سے نکلنے والا انسانی حقوق کا نعرہ ایک منافقانہ اور جھوٹا نعرہ تھا جو مغرب نے صرف اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے لگایا تھا، مغربی ممالک کی نظر میں مسلمان اور عرب لوگوں کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔

محمد رعد نے کہا: ہم اس جارحیت کا مقابلہ کرنےوالوں کا حصہ ہیں اور ہم اس سے بالکل غافل نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ہم ناکام ہوئے ہیں، باشعور افراد ہمارے اس کام اہمیت کو جانتے ہیں جو ہم کر رہے ہیں، لہذا ہمیں افواہوں پر دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزاحمتی گروہ کے سربراہ نے مزید کہا: ہم کسی کو جواب نہیں دینا چاہتے، ہم اپنا کام خدا کے لیے انجام دیتے ہیں، کیونکہ ہم خدا کی خوشنودی کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں، بیت المقدس مسلمانوں کا ایک مقدس مقام ہے اور فلسطین امت کا مرکزی مسئلہ ہے، ہم نے اس کے دفاع، اس کی حمایت، اس کے عوام کے دفاع اور دشمن پر دباؤ ڈالنے میں کوتاہی نہیں کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .