۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
غزہ

حوزہ/ حماس کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں الشطی پناہ گزین کیمپ اور جنوبی شہروں رفح اور خان یونس پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 140 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حماس کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں الشطی پناہ گزین کیمپ اور جنوبی شہروں رفح اور خان یونس پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں 140 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیل گزشتہ 18 دنوں سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کر رہا ہے جس میں اب تک 5500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اسرائیل آئے روز غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے لیکن امریکہ اور یورپی ممالک مظلوموں سے ہمدردی کرنے کے بجائے قاتل صیہونی حکومت کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے بچ جانے والے فلسطینی بھوک اور صاف پانی اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات کی کمی کی وجہ سے موت کا سامنا کر رہے ہیں۔

قطر کے امیر نے غزہ میں انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اندھا دھند قتل عام کی اجازت نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو جنگ کی یہ آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .