۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
غزہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی حفاظت کے مقصد سے میدان میں اترے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ فلسطینیوں کی سلامتی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، حزب اللہ نے غزہ کی سلامتی کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی حفاظت کے مقصد سے میدان میں اترے ہیں، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے رہنما تجاوزات کا مقابلہ کرنے کے لیے محاذ پر موجود ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نامی فلسطینیوں کے اقدام نے ناجائز صیہونی حکومت کو ایک تاریخی سبق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کی طرف سے صیہونیوں کی حمایت ایک ایسا مسئلہ ہے جسے دنیا نظر انداز نہیں کر سکتی۔

حزب اللہ کے مطابق مغرب کی اسرائیل کی کھلی حمایت اس غیر قانونی حکومت کی جرات اور ظالمانہ اقدامات کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلی حمایت آج غزہ میں معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کا باعث بنی ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے 7 اکتوبر کو صیہونیوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس کی وجہ سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے اور کئی دنوں سے وہاں مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی اس بمباری میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .