۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
حسن نصر اللہ

حوزہ/ سید حسن نصر اللہ، زیاد نخالہ اور صالح الروری نے غزہ جنگ کے موضوع کو بہت سنجیدگی سے لیا اور غزہ جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مسئلے پر حزب اللہ، حماس اور جہاد اسلامی کا منتھن یقیناً ناجائز صیہونی حکومت کے لیے بری خبر ہے، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور دو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور جہاد اسلامی کے درمیان غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،المیادین ٹی وی چینل کے مطابق سید حسن نصر اللہ، زیاد نخالہ اور صالح الروری نے غزہ جنگ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا۔

تینوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا روزانہ جائزہ لینے پر زور دیا، حزب اللہ، حماس اور اسلامی جہاد نے غزہ میں مزاحمت کی فتح کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ صیہونی جارحیت کو روکنے کے طریقوں پر طویل بات چیت کی۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اس تنظیم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک الاقصی طوفان میں شہید ہونے والوں کو اب سے شہدائے قدس کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ جب سے صیہونیوں نے فلسطینیوں کے طوفانی الاقصی آپریشن کے بعد غزہ پر فضائی حملے شروع کیے ہیں، لبنان کی حزب اللہ تنظیم صیہونی حکومت کے حملوں کا جواب اس ناجائز حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر دے رہی ہے۔ ان کارروائیوں میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی تعداد اب 13 ہو گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .