۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 394066
27 اکتوبر 2023 - 10:35
حماس

حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جو کہ اپنے وطن کو صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، اس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی، جب دشمن غزہ کی پٹی میں داخل ہو گا تو ایک نیا باب کھلے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جو کہ اپنے وطن کو صیہونی حکومت کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، اس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی، جب دشمن غزہ کی پٹی میں داخل ہو گا تو ایک نیا باب کھلے گا۔

حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے تاکید کی ہے کہ اگر دشمن غزہ میں داخل ہوا تو ہمارے لوگوں کے لیے ایک نیا باب کھلے گا، المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صالح الروری نے کہا کہ ہم صہیونیوں کے مقابلے میں لبنانی مزاحمت کی بہادری کے گواہ ہیں، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ تمام سیاسی اور عسکری سطح پر سرگرم ہے اور یہ جنگ بھی ان کی جنگ ہے اور ہمارا مستقبل بھی ایک ہے۔

اسی طرح حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے کہا کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملے میں عام شہریوں کا بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور دشمن کو پورا اطمینان ہے کہ مغرب اس کی حمایت کر رہا ہے۔

صالح الروری نے کہا کہ قدس کی آزادی کی جنگ اور ہمارا مستقبل ایک ہے اور ہم اس جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی ہر ملاقات کو عام نہیں کیا جا سکتا اور جنگ کے پہلے ہی دن ہم نے سید سے بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن غزہ میں داخل ہوا تو اسے بے مثال شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .