۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ پر فضائی حملوں کے 21ویں دن اسرائیلی فوج نے رہائشی مکانات کو نشانہ بنانے کے علاوہ دو مساجد پر بھی بمباری کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی طبی ذرائع نے آج 27 اکتوبر کی صبح اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس علاقے پر صیہونیوں نے صبح سویرے اپنے حملوں میں دو مساجد کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

"الجزیرہ" ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح خان یونس علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے میں فلسطینی صحافی " ایاد ابو ناموس " اور ان کی والدہ کی شہادت واقع ہو گئی۔

الجزیرہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے نئے حملوں میں مغربی غزہ کے شاطی کیمپ میں دو مساجد اور متعدد قریبی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار نے غزہ جنگ کے اکیسویں روز صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں کی دیگر تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ صیہونی حکومت کے طیاروں سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے، غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کے مشرق میں ان کی کار کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی بمباری میں دو فلسطینی کسان بھی شہید ہو گئے۔

غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الابیض پر بمباری کی، جس سے تقریباً 3 ہفتے قبل اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک نشانہ بننے والی مساجد کی تعداد 40 سے زائد ہوگئی ہے۔

غزہ کی پٹی کے وسط میں الیرموک محلے میں شہری دفاع کی ٹیمیں صہیونی فضائی بمباری کے متاثرین کی لاشوں کو نکالنے میں لگے ہوئے ہیں، اس حملے میں ایک 7 منزلہ عمارت اور آس پاس کے رہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .