۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور / امریکہ اور کینیڈا کو خفت کا سامنا

حوزہ / اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی, عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد کو "اردن" نے پیش کیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی۔ عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد کو "اردن" نے پیش کیا تھا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، قرارداد کے حق میں 120، مخالفت میں 14 ووٹ آئے جبکہ اس میں 45 ترامیم شامل کروائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور کینیڈا کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ قرارداد میں ترمیم کر کے بھی حماس کی مذمت کو شامل نہ کروا سکے۔ البتہ یہ ایک "نان بائنڈنگ قرارداد" ہے جس پر عملدرآمد لازمی نہیں ہوتا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائلی فوج کے مطابق انہوں نے غزہ پر بڑے زمینی حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے، غزہ کے مکمل بلیک آؤٹ کے ساتھ ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ دوسری طرف حماس نے بھی غزہ پر زمینی حملے کے مقابلے میں اپنی پوری آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .