۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
سید صدرالدین قبانچی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا کہ اقوام عالم کی مکمل خاموشی سے غزہ کے شہداء کی تعداد 7000 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام عالم کو غاصب صہیونیوں کی جارحیت پر اپنی خاموشی سے متعلق ندامت ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف عراق حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا ہے کہ اقوام عالم کی مکمل خاموشی سے غزہ کے شہداء کی تعداد 7000 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام عالم کو غاصب صہیونیوں کی جارحیت پر اپنی خاموشی سے متعلق ندامت ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب اسرائیل عنقریب تباہ و برباد ہونے والا ہے، مزید کہا کہ اقوام عالم نے اس حوالے سے عقب نشینی کی ہے اور بالآخر جنگ بندی کی درخواست دیں گے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مختلف عرب ممالک کے سربراہان کے مصر میں منعقدہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں عراقی وزیراعظم کی گفتگو، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اہم گفتگو تھی۔ ہم مجتہدین کے ساتھ عراقی یکساں مؤقف کی قدردانی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ عراق کا مؤقف نہ غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے اور نہ ہی صوبۂ الانبار کے مسئلے کا حل ہے، کیونکہ کچھ لوگ ان مسائل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اقوام عالم مرنے والوں کو زندہ نہیں کر سکتے اور غاصب اسرائیل کی نیز آخری سانسیں چل رہی ہیں۔

امام جمعہ نجف اشرف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حالیہ دنوں امریکہ نے، عراق میں اپنی افواج کو مضبوط کرنے کیلئے 900 جنگجو بھیجے ہیں، کہا کہ ہماری نگاہ میں، عراق سے انخلاء ہی امریکیوں کے حق میں بہتر ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے حرم امام حسین علیہ السّلام کے مرجعیت دینی کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے انسان دوستانہ اقدام کے اعلان کی قدردانی کی اور کہا کہ حرم حضرت امام حسین علیہ السّلام کی جانب سے غزہ کے زخمیوں کے علاج و معالجے کا اعلان قابلِ قدر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .