۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا:اسرائیل غزہ سے جنگ نہیں جیت پایا تو اس نے خطے کے مختلف ممالک میں جنگ چھیڑ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: اسرائیل غزہ سے جنگ نہیں جیت پایا تو اس نے خطے کے مختلف ممالک میں جنگ چھیڑ دی، اس نے لبنان کو نشانہ بنایا اور حزب اللہ کے ایک رہنما کو شہید ہو کر دیا، اور ایران کو بھی نشانہ بنایا اور کرمان میں حاج قاسم سلیمانی کے مقبرے پر 84 شہید اور دو سو سے زیادہ زخمی کر دیا، اور عراق کے دار الحکومت بغداد میں حشد الشعبی کے ایک ہیڈ کوارٹر پر امریکی حملے کے نتیجے میں حشد الشعبی کے ایک کمانڈر ابو تقوی السعیدی کو شہید کر دیا۔

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کی برسی کے حوالے سے کہا:شہید ابو مہدی المہندس اور سردار قاسم سلیمانی نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا، اللہ انہیں جنت نصیب فرمائے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے خطبہ کے ایک اور حصے میں کہا: حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے 25 ٹن خورد و نوش کی چیزوں کی 10ویں کھیپ غزہ بھیجی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ غزہ کا مسئلہ ایک اسلامی مسئلہ ہے۔

انہوں نے اپنے خطبہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا:حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے انحرافات کے خلاف پرچم بلند کیا، اور وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے ہمارے لیے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی جنگ میں خواتین کی موجودگی کو مجسم کیا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے مزید کہا:حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا یوم ولادت مسلم خواتین کے عالمی دن کے عنوان سے جانا جاتا ہے، ہمیں اسی راہ پر چلنا چاہئے جس راہ پر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا گامزن تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .