۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے آج صبح (ہفتہ) مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ایک انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں سے حملہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے آج صبح (ہفتہ) مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوج کے ایک انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر درجنوں راکٹوں سے حملہ کیا، اسرائیلی میڈیا نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں درجنوں بستیوں میں الارم سائرن فعال ہو گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے بعد اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا کہ ڈرون کی دراندازی اور راکٹ فائر کے امکان کے پیش نظر اسرائیل کی 94 بستیوں میں سائرن فعال کر دیے گئے ہیں۔

کچھ ہی لمحوں بعد، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں "میرون" انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر 30 سے 40 راکٹوں سے حملہ کیا، صہیونی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے چند منٹ بعد دعویٰ کیا کہ میرون کے انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر 40 راکٹ فائر کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد اس حکومت کی فوج نے فلسطین کے شمالی علاقوں میں 12 چوراہوں اور سڑکوں کو بند کر دیا، اس حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

کچھ ہی لمحوں بعد، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ "صالح العاروری" اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے ابتدائی ردعمل میں مقبوضہ شمالی علاقے میں میرون انٹیلی جنس بیس جو کہ صیہونی حکومت کے دو اہم انٹیلی جنس اڈوں میں سے ایک ہے اس پر 62 راکٹوں سے حملہ کیا گیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .