حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے جمعہ کی سہ پہر بتایا کہ شمالی مقبوضہ علاقوں میں تین مختلف مقامات پر ہونے والی ان کارروائیوں میں جانی نقصان ہوا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملوں کا آغاز جنوبی علاقے الجلیل سے ہوا، جہاں پہلے مرحلے میں ایک صہیونی آبادکار کو چاقو کے متعدد وار کرکے ہلاک کیا گیا۔
واقعے کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا اور فرار کے دوران بیسان کے علاقے میں گاڑی کے ذریعے کئی صہیونی آبادکاروں کو کچل دیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
طبی ذرائع نے خبر کی اشاعت تک دو صہیونی آبادکاروں کی ہلاکت اور چھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بعد ازاں تعاقب کے دوران صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کارروائی انجام دینے والا فلسطینی، قابض صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہادت پاگیا۔
رپورٹس کے مطابق اس فدائی حملے کا انجام دینے والا شمالی مغربی کنارے کا رہائشی فلسطینی تھا۔ صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق حملہ آور اپنے گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر دور بیسان کے علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔









آپ کا تبصرہ