۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطینی ذرائع ابلاغ بتایا کہ مغربی کنارے میں واقع نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے میں صیہونی آباد کاروں نے غیر قانونی داخل ہو کر فلسطینیوں کے ساتھ تنازع شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درجنوں صیہونی آباد کاروں نے بدھ کی علی الصبح نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع کر دیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض حکومت کے متعدد گشتی دستوں نے نابلس کے مشرقی علاقے پر بھی چھاپہ مارا اور حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے کے ارد گرد تعینات تھے تاکہ مقبرے میں داخل ہوتے وقت آبادکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

فلسطین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قابض حکومت کے گشتی دستے القدس اسٹریٹ سے شہر میں داخل ہوئے اور الضاحیہ کے علاقے میں حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر کا نظارہ کرتے ہوئے تعینات تھے۔ صیہونی انفنٹری فورس بھی جبل الطور کی سمت سے اس علاقے میں داخل ہوئی۔

فلسطین الیوم ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق قابض حکومت کے گشتی دستے القدس اسٹریٹ سے شہر میں داخل ہوئے اور حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے کو کنٹرول میں لے لیا، عمان اسٹریٹ اور الضاحیہ کے علاقے میں اس وقت شدید جھڑپ ہوئی جب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر صوتی بم اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق نابلس کے مشرقی علاقے پر حملے کے دوران قابض فوج نے فلسطینیوں پر دستی بموں اور مولوتوف کاک ٹیلوں کو پھینکا، اس جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .