۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
وزارت اطلاعات

حوزہ/امام زمان (ع) کے گمنام سپاہیوں کی مسلسل کوششوں سے موساد کی جاسوس تنظیم کی چار ٹیموں کو ایران میں شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس نے ایک بیان میں، ایران کے حالیہ فسادات میں ملوث دہشت گرد تنظیم موساد کے 13 جاسوس عناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ انٹیلیجنس کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، موساد کی جاسوس دہشت گرد تنظیم کی چار آپریشنل ٹیموں کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم ملت کو باخبر کیا جاتا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں کی مسلسل کوششوں سے، دہشت گرد تنظیم موساد کی شناخت شدہ ٹیموں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دہشت گرد نیٹ ورک میں صوبۂ تہران، اصفہان، یزد، مغربی آذربائیجان اور گلستان میں 23 آپریشنل اور معاون عناصر کی نشاندہی کی گئی اور ایران کے اندر موجود 13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے مختلف آپریشنل آلات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کا نام سائرس ہے اور اس کا سربراہ یورپین ممالک میں مقیم تھا اور سوشل نیٹ ورک "انسٹاگرام" اور "واٹس ایپ" کے ذریعے اس نے ایران کے اندر دہشت گرد عناصر کی شناخت اور ان سے ابتدائی رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، موساد کی جاسوسی کرنے والی دہشت گرد تنظیم نے ایران کے بعض علاقوں میں حالیہ فسادات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ایک فوجی افسر کو قتل کرنے سمیت ایران کے بڑے شہروں میں تخریب کاری اور جنوبی سمندری سرحدوں سے بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد کی منتقلی کا ارادہ تھا کہ الحمدللہ! تمام دہشت گرد اور ان کی معاونت کرنے والے عناصر کو کسی بھی کارروائی سے پہلے شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔

ایرانی انٹیلیجنس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں جعلی اور عارضی صہیونی حکومت کی یہ دوسری بڑی انٹیلیجنس اور آپریشنل شکست اور ناکامی تھی، جسے اسلامی جمہوریہ ایران کے امن و امان کیلئے ہمہ وقت بے لوث اور چوکس رہنے والے سیکورٹی بہادر جوانوں کے فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑا اور اسی طرح غاصب صہیونی حکومت کو مزید شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .