۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اسرائیلی فوج

حوزہ/ صہیونی ٹی وی چینل "KAN" نے اسرائیلی فوج کے جنرل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ حکومت بیک وقت لبنان، شام، عراق، یمن اور غزہ کے مزاحمتی میزائلوں اور ڈرونز سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ (18 جنوری) کو صیہونی چینل "KAN" نے قابض حکومت کے ایک فوجی کے ساتھ اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس حکومت کی فوج کئی محاذوں سے بیک وقت نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، جنرل "اسحاق بریک" نے نیوز چینل KAN کے ساتھ گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ صیہونی حکومت کے نئے چیف آف اسٹاف "ہرتسی ہالوی" کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ وہ "ایک ایسی فوج کو سنبھال رہا ہے جو جنگ کے لیے تیار نہیں ہے، اور اس فوج کو بیک وقت پانچ محاذوں کا سامنا ہےجہاں پر بیک وقت ہزاروں میزائل، ڈرونز اور جنگجو موجود ہیں جو کسی بھی وقت سرحد پار کر سکتے ہیں اور حملہ کر سکتے ہیں۔

اسحاق بریک نے مزید کہا: "سرائیلی فوج لبنان میں حزب اللہ اور شام، یمن اور عراق کے خلاف ایک ہی وقت میں پانچ محاذوں پر لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے جہاں وہ کسی بھی وقت میزائل فائر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خود حماس جو غزہ پٹی میں پیدل فوجیوں کے ساتھ راکٹ بھی استعمال کر سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مغربی کنارے کی صورتحال اور فلسطینیوں کے 48 مظاہروں کو مدنظر رکھا جانا چاہئے، اسرائیلی فوج نے اس جنگ کے لیے خود کو تیار نہیں کیا ہے اور اب اس میں تبدیلی لانا ایک بڑا چیلنج ہے، اگر تبدیلی نہ آئی تو حالات بہت خراب ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .