۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
بسام صباغ

حوزہ/ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا کہ واشنگٹن کے تباہ کن رویے نے لاکھوں شامیوں کو عدم تحفظ اور عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے جن سے اکثریت بے گھر ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا کہ واشنگٹن کے تباہ کن رویے نے لاکھوں شامیوں کو عدم تحفظ اور عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے جن سے اکثریت بے گھر ہوگئی ہے۔ امریکہ 2011 سے کئی سالوں سے اس ملک کے شمالی اور مشرقی علاقے میں تیل کی چوری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے "بسام صباغ" نے شام میں سیاسی اور انسانی امور کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی غلط پالیسیوں نے دنیا اور خطے کی ریاستوں بالخصوص شام میں کئی دہائیوں پر مشتمل ترقیاتی کاموں کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

صباغ نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے مذاکرات کو ہر ماہ دہرانے کا مطالبہ کرنا اور اس سلسلے میں کوئی مثبت پیش رفت حاصل نہ کرنا، سلامتی کونسل کے تئیں ان کی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے اور سلامتی کونسل کے وقت کو ضائع کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .