۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
میرٹھ میں منصبیہ لرننگ سینٹر کا افتتاح

حوزہ/ وقف منصبیہ کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اعلیٰ دینی تعلیم اور سماج میں دینی شعور بیدار کرنے کے لئے شہر میرٹھ میں ایک درس گاہ " منصبیہ لرننگ سینٹر  " کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد کالج اور اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ان بالغ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے دینی تعلیم وتربیت کا انتظام کرنا ہے جو عصری تعلیم یا مختلف وجوہات کی بنا پر دینی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میرٹھ/ وقف منصبیہ کے زیر اہتمام لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اعلیٰ دینی تعلیم اور سماج میں دینی شعور بیدار کرنے کے لئے شہر میرٹھ میں ایک درس گاہ " منصبیہ لرننگ سینٹر " کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد کالج اور اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ان بالغ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے دینی تعلیم وتربیت کا انتظام کرنا ہے جو عصری تعلیم یا مختلف وجوہات کی بنا پر دینی تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد دانش میرٹھی نے نعت پاک پیش کی۔ پروگرام کے سربراہ مولانا ضیاء عباس نے مدرسے کے قیام اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت چلنے والی ان کلاسز میں روخوانئ قرآن مجید ،رواں خوانئ قرآن مجید اور تجوید القرآن کے علاوہ تاریخ اسلام ، درس اخلاق اور فقہ جعفریہ کے عقائد و احکام کے دروس دینے کے لئے لائق علماء اور عالمات کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں دینی تعلیم سے محروم نہ ہو جائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لڑکوں کی کلاسز امام بارگاہ شاہ کربلا (منصبیہ) گھنٹہ گھر اور خواتین کے لئے امام بارگاہ چھوٹی کربلا میرٹھ میں منعقد ہوں گی ، ان کلاسز میں داخلہ لینے والے لوگوں کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے ،بارہ سال سے لے کر کسی بھی عمر والے خواتین وحضرات اس میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔

وقف متولی جناب شعیب جعفر فخری نے کہا کہ ہمارا ارادہ اس سلسلے کو مزید وسعت دینے کا ہے ،اس زمرے میں ہم سے جو کچھ بھی کوشش ہو سکے گی وہ ہم کریں گے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں منصبیہ لرننگ سنٹر کی برانچزکھولی جائیں گی تاکہ دوردراز علاقوں کے لوگ بھی اس سے فیض یاب ہو سکیں۔

مولانا محمد اطہر کاظمی لکچرر منصبیہ عربی کالج نے اپنے صدارتی خطاب میں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا " قرآن مجید کو عربی انداز میں پڑھنا مستحب نہیں بلکہ واجب ہے۔ اور یاد رکھیں کہ فقط اور فقط قرآن مجید کا پڑھنا ہی کافی نہیں ہےبلکہ عربی کو عربی لہجے میں پڑھنا ضروری ہے، اس لیے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ بہت سارے قرآن کی تلاوت کرنے والے ایسے ہوتے ہیں جن پر قرآن مجید لعنت کرتا ہے۔ لہذا درست تلاوت کے لیے تجوید قرآن و ترتیل قرآن کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

نیز آج دین کو سماج میں عام کرنے کے لئے گھر کی عورتوں کو بھی اعلی طریقہ سے دین کو سمجھانا نہایت ضروری ہو گیا ہے ۔"

منصبیہ لرننگ سنٹر کے افتتاحی پروگرام میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دینی تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں نے داخلے کے لیے رجسٹریشن کراے۔

میرٹھ میں منصبیہ لرننگ سینٹر کا افتتاح

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .